مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین اور بعض دیگر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے سربراہ ملا عمرکافی عرصہ پہلے ہلاک ہوچکے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ملا عمر 2 سال پہلے مارے گئے ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے تاہم افغان طالبان نے اس خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں جلد ہی بیان جاری کیا جائے گا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی کئی مرتبہ خبریں آئی ہیں تاہم پہلی مرتبہ اس کی تصدیق اعلیٰ ترین افغان حکام نے کی ہے۔
واضح رہے کہ ملا عمر گذشتہ 14 سالوں سے روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے۔ 2001 میں امریکی حملے کے بعد سے ملا عمر کی کوئی خبر نہیں ۔
آپ کا تبصرہ